سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ
پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے کے مطابق سونے کی قدر میں 800 روپے اضافے کے بعد اس کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 32 ہزار روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی آج 686 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 31 ہزار 169 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی سونا مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قدر میں دو ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی نئی قیمت ایک ہزار 928 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے پاکستان میں منگل کو انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 روپے 31 پیسے مہنگا ہو کر ملکی تاریخ میں پہلی بار 185 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔جنرل سیکریٹری ایکسچینچ کمپینیز آف پاکستان ظفر پراچہ کے مطابق ’بڑھتا ہوا درآمدی بل اور بیرونی قرض کی واپسی روپے پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ خام تیل کی قیمت ابھی بھی 108 ڈالر سے اوپر ہے۔ ترسیلاتِ زر اور برآمدات بہتر ہونے سے ہی روپے پر دباؤ میں کمی ہو سکتی ہے۔
ظفر پراچہ کا کہنا تھا کہ ’آئی ایم ایف نے اپنے پروگرام کو مؤخر کر دیا ہے۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد پروگرام کو ترتیب دینے کی بات ہے۔ موجودہ ملکی حالات کی وجہ سے ڈالر مہنگا ہورہا ہے۔‘