سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کا اضافہ

عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی سامنے آ گئے، جس کے باعث سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 300 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے تک پہنچ گیا۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 544 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے کی سطح پر آ گئی۔

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 296 روپے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 615 روپے میں فروخت ہونے لگی، جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت بھی 296 روپے بڑھ کر 7 ہزار 385 روپے ہو گئی۔

Back to top button