سونے کی قیمت میں مزید 300 روپے کی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ، سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی سامنے آئی، نئی قیمت 132400 روپے رہی۔
24 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 257 روپے کی کمی کے بعد 113512 روپے رہی، انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 1933 ڈالر پر برقرار رہی ہے۔
