فی تولہ سونا 1350 روپے تک سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں مسلسل اضافے کے باوجود بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1350 روپے تک نیچے گر گئی ہے۔
24 قیراط سونے کی نئی فی تولہ قیمت 129200 روپے رہی، چوبیس قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت میں روپے کا اضافہ ہوا، فی دس گرام سونے کی قیمت 110768 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی گولڈ مارکیٹ ڈیٹا کے مطابق سونے کی فی اونس قیمت 42 ڈالر کم ہو کر 1925 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
