سونے کی قیمت کو پر لگ گئے

ڈالرکی قیمت گرنے کے باوجود سونے کی قیمت کو پر لگ گئے۔
لاہور،راولپنڈی،پشاور،کوئٹہ،کراچی،سکھر کے صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا800روپےاضافے سے 2 لاکھ 41ہزار 500روپے کا ہوگیا۔جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 686روپےاضافے سے2 لاکھ 7 ہزار 47 روپے پر آگئی۔
اگر چاندی کی قیمت کی بات کی جائے تو وہ صرافہ بازاروں میں فی تولہ قیمت 2ہزار 750روپے برقرار تھی۔
دوسر ی جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 8ڈالر اضافے سے2 ہزار 323ڈالر فی اونس پر آگیا۔
