سوہا افضل چوتھی بیوی بننے کیلئے تیار کیوں ہوگئیں؟
معروف مارننگ شو کی میزبان سوہا افضل نے انکشاف کیا ہے کہ نہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ ہے، وہ اس آفر کو ہنسی خوشی قبول کریں گی۔’’پبلک نیوز‘‘ پر مارننگ شو کرنے والی ٹی وی میزبان نے کہا کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ مرد کی چوتھی بیوی بھی بننے کو تیار ہیں، انھوں نے کچھ دن قبل پبلک نیوز کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے مختلف مسائل پر کھل کر باتیں کی تھیں۔مزاحیہ پروگرام میں سوہا افضل کی جانب سے مرد کی جانب سے متعدد شادیاں کیے جانے کے معاملے پر کی گئی گفتگو کی ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ مرد کو ایک سے زیادہ شادیاں کرنے کا حق حاصل ہرنے پر بات کرتی دکھائی دیں۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ سنا ہے کہ وہ چاہتی ہیں کہ مردوں کو چار شادیاں کرنی چاہئیں؟ اس پر ٹی وی میزبان نے کہا کہ وہ کیا چاہتی ہیں، وہ الگ بحث ہے، وہ تو یہ بھی چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں۔سوہا افضل نے مزید وضاحت کی کہ انہیں کسی کی بھی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ چاہتی ہیں کہ وہ کسی کی چوتھی بیوی بن جائیں، اپنے دلائل میں مزید کہا کہ جب خدا نے مردوں کو زیادہ شادیوں کی اجازت دی تو انسان کون ہوتے ہیں، انہیں روکنے والے، اس لیے وہ مردوں کی چار شادیوں کی حامی ہیں، سوہا نے واضح کیا کہ انہیں کسی بھی مرد کی چوتھی بیوی بننے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، وہ چوتھی بیوی بننے کو تیار ہیں، ٹی وی میزبان کی جانب سے مرد کی چوتھی شادی کی حمایت کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفیں بھی کیں اور مزاحیہ کمنٹس کیے کہ وہ بھی اب چار چار شادیاں کریں گے۔