سٹاک مارکیٹ میں تیزی ،انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا، مئی کے اختتامی روز 100 انڈیکس ایک ہزار پوائنٹس بڑھا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار اختتام پر 75878 رہا، انڈیکس کی بلند ترین سطح 75953 رہی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 52 کروڑ شیئرز کے سودے ساڑھے 20 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 103 ارب روپے بڑھ کر 10169 ارب روپے ہے۔اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس مئی میں 4775 پوائنٹس بڑھا، اس ماہ کے اختتام پر 100 انڈیکس 75878 ہے ۔انڈیکس مئی میں 5686 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، اس ماہ میں 100انڈیکس نے تاریخ کی بلند ترین سطح 76248 بنائی۔
