سپریم کورٹ : جسٹس منصور کی عدم حاضری پر مقرر کیے گئے مقدمات ڈی لسٹ

جسٹس منصور علی شاہ کے سپریم کورٹ نہ آنے کےباعث ان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کےسامنے مقرر کیےگئے مقدمات ڈی لسٹ کردیے گئے۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے قریبی عزیز کی علالت کےباعث آج کی رخصت لی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کےسامنے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کردیے گئے۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ کو کیس سننےتھے۔جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پرمشتمل دو رکنی بینچ کو کیس منتقل کیےگئے۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ دو رکنی بینچ کو کورٹ روم 6 میں کیس سننےتھے،بینچ پورا نہ ہونےکے باعث کورٹ روم 6 میں دو رکنی بینچ کچھ دیر بیٹھ کر واپس اٹھ گیا۔

یادرہے کہ گزشتہ روز بھی جسٹس منصور علی شاہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کےاجلاس میں شریک نہیں ہوئےتھے جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےان کی جگہ جسٹس آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کےمعاملے پر نیا بینچ تشکیل دیتےہوئے جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان کو 5 رکنی بینچ میں شامل کردیا تھا۔

پی ٹی آئی کو روکنا آئین،قانون،جمہوریت کےلیے ضروری ہے : رانا ثناء اللہ

Back to top button