سپریم کورٹ: سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی درخواست پر فل کورٹ تشکیل

سپریم کورٹ پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کی اپیلوں پر سماعت کےلیے 13 ججز پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی13 رکنی فل کورٹ کی سربراہ ہوں گے۔ جب کہ سماعت 3 جون کو ہو گی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے تحت آئینی نکتے کی تشریح اور بڑے بینچ کی تشکیل کےلیے معاملہ ججز کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ 6 مئی سپریم کورٹ نے 14 مارچ کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے ساتھ ساتھ یکم مارچ کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سنی اتحاد کونسل کو خواتین اور اقلیتوں کےلیے مخصوص نشستوں سے محروم کرنے کے فیصلے کو معطل کر دیا تھا۔

Back to top button