سپریم کورٹ: فیصل واؤڈا توہین عدالت کیس سماعت کےلیے مقرر

سپریم کورٹ نے سینیٹر فیصل واؤڈا توہین عدالت کیس 5 جون کو سماعت کےلیے مقرر کردیا، فیصل واؤڈا اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ پاکستان نے گزشتہ سماعت پر سینیٹر فیصل واؤڈا اور ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی مصطفی کمال سے تحریری جواب طلب کیا تھا، سینیٹر فیصل واؤڈا کی جانب سے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سپریم کورٹ نے ازخودنوٹس لیا تھا۔

Back to top button