سپریم کورٹ میں جھگڑا نہ عدلیہ کےلیے اچھا ہے اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ہے : فاروق نائیک

رہنما پیپلز پارٹی فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہےکہ سپریم کورٹ میں جھگڑا نہ عدلیہ کےلیے اچھا ہے اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ہے۔

رہنما پیپلز پارٹی فاروق ایچ نائیک کاکہناتھا ججز کو چاہیے کہ آپس میں بیٹھ کر مسائل حل کریں،مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ آئین و قانون پر مبنی نہیں ہے۔

 فاروق نائیک نے کہاکہ سپریم کورٹ نے 187 کا اختیار استعمال کرکے پی ٹی آئی کو سیٹیں دےدیں، سپریم کورٹ میں جھگڑا نہ عدلیہ کےلیے اچھا ہےاور نہ ملک کےلیے۔


یادرہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سےمتعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتےہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کےفیصلے کو کالعدم قراردیا اور مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینےکا حکم دیاتھا۔

13 رکنی فل کورٹ بینچ کے5-8 کی اکثریت کےفیصلے میں کہا گیاتھا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اورہے،پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حق دار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔

سپریم کورٹ کے ججز کی لڑائی چوک چوراہوں میں کیوں آ گئی؟

Back to top button