سپیکرکا اختیارلامحدود، فیصلہ حتمی، چیلنج نہیں ہوسکتا

تحریک انصاف کے رہنما اورسابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپیکر کا فیصلہ حتمی ہے اوریہ کسی عدالت میں چیلنج نہیں ہو سکتا۔
فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاڈپٹی سپیکر نے جرات سے یہ فیصلہ کیا ، سپیکرکااختیاراس ضمن میں لامحدود ہے اورسپیکرکا فیصلہ حتمی ہے کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکتا،حکومت ہماری گئی ہے لیکن پی ٹی آئی سیلیبریٹ کر رہی ہے اوران کے آنسو آرہے ہیں، اگراتنے شیر کے بچے ہیں توآئیں الیکشن لڑیں۔
اسمبلی توڑنے کا اختیار آرٹیکل 58 کے تحت وزیراعظم کا ہے ، ملک میں 90 دن کے اندر انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا مارشل لا کا کیوں خطرہ ہے ہر چیز آئین کے مطابق ہو رہی ہے۔
