سپیکر پنجاب اسمبلی سے مالٹا کے کرکٹ کلب کے وفد کی ملاقات

سپیکر ملک محمداحمدخان سے یورپین ملک مالٹاکے کرکٹ کلب کے 18رکنی وفد نے ملاقات کی۔

سپیکر سے ملاقات میں سیاحت و کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

سپیکرملک محمداحمد خان نے کہاکہ پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے تاریخی ورثے، بلند و بالا پہاڑوں اور خوبصورت وادیوں کے حسن سے مالا لال کیا ہے۔سیاحت کے شعبے میں مزید بہتری لائیں گے۔ اسلامی  ممالک سمیت دنیا کے کئی دیگر ممالک نے بھی ثقافت اور سیاحت کے شعبہ میں نمایاں ترقی کی ہے۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔مالٹا ویمن کرکٹ ٹیم، پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

مالٹا کے وفد کے سربراہ لیوک ضرب نے کہا کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات اور ثقافتی ورثہ قابلِ دید ہے۔پاکستان کی مہمان نوازی اور وسیع و عریض قدرتی خوبصورتی توقعات سے کہیں زیادہ خوبصورت ہیں۔

Back to top button