سپیکر پنجاب اسمبلی سے کسانوں کی ملاقات،مسائل پرتبادلہ خیال

سپیکرپنجاب اسمبلی محمد احمد خان سے کسان لیبرپارٹی اور آل پاکستان کسان اتحاد کے وفد کی ملاقات،مسائل پرتبادلہ خیال کیا۔

لاہور:سپیکر پنجاب اسمبلی سے  ملاقات میں  کسان لیبرپارٹی کی قیادت چیئرمین مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ،آل پاکستان کسان اتحاد کی قیادت ظفر عباس لک نے کی۔ملاقات میں کسانوں کے مسائل اور گندم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین کسان لیبرپارٹی کا کسانوں کے حق میں قرارداد لانے اور کسانوں کو اعتماد میں لینے،مبشر مجید ڈوگر ایڈووکیٹ کا وفاق،صوبائی حکومتوں کو کسانوں کیساتھ ملکر چارٹر آف ڈیمانڈ کرنے کا مشورہ دیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے  کسان لیبرپارٹی اور آل پاکستان کسان اتحاد کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی۔

سپیکر نے کہا کہ وفاق اور صوبائی سطح پر(ن)لیگ کسانوں کو ساتھ لیکر چلےگی۔

مبشرمجید نے کہا کہ گندم کی خریداری نہ ہونےاور باردانہ نہ ملنے پر کسان سخت پریشان ہیں۔امید ہے وزیراعلی پنجاب کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے کریں گی۔

Back to top button