سچ، انصاف اور بہادری انسان کو عظیم بناتی ہے

وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی کے موقع پر نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ سچ،انصاف اور بہادری عام انسان کو عظیم بنا دیتی ہے۔جشن آزادی کی مناسبت سے اپنی ٹوئٹ میں وزیر اعظم نے علامہ اقبال کے شعر کا پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دن میرا پیغام ملک کے نوجوانوں کے لیے ہے۔
اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن قومی پرچم لہراتے ہوئے ہمیں ایمان ،اتحاد اور تنظیم کے پختہ عزم کا اعادہ کرنا چاہئے، ہم نے ایک متحد، پرامن اور پرعزم قوم کی حیثیت سے ابھرنے کے لئے اپنی تاریخ کے سفر میں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔ آج بھی اندرون ملک بعض درپیش مسائل کے ساتھ ساتھ خطہ کی بدلتی صورتحال ہمارے اس عزم کا امتحان ہے،
ہروقت کی طرح ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت ان رکاوٹوں پر قابو پالیں گے اور مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، پاکستان آج اقوام عالم کے مابین سر اٹھا کر کھڑا ہو سکتا ہے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبرد آزما ہونے اور ماحولیاتی تحفظ بارے ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی ہے۔
My message on Independence Day especially for our youth. These three characteristics – truth, justice & valour – transform ordinary human beings into great ones. pic.twitter.com/3mY2h2J9VV
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 14, 2021
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کااجلاس ہوا جس میں معاشی تبدیلی کے لئے بڑے شعبوں میں حکومتی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران 14 ترجیحی شعبوں میں اصلاحات کے لئے نشاندہی کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کہ حکومت گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں، سرکاری ملکیتی کاروباری اداروں کو بہتر بنائیں، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے اصلاحات کا عمل تیز کیا جائے۔
