سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کیلئےپائلٹ پراجیکٹ شروع

نئے دور کا نیا ڈیجیٹل پنجاب،سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی،ایم او یو پر دستخط،پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیاگیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں پائلٹ سٹیلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا۔شیخ احمددلموک المکتوم کی سربراہی میں یو ای اے کا وفد بھی ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن میں موجود تھا۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈی پی ایس ڈیجیٹل لیب میں طالبات کے ساتھ گفتگو بھی کی۔پنجاب میں ون ویب نیوم اور اے ڈی ایم ہولڈنگ کے اشتراک سے سکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ سے لنک کیا جائے گا۔اے ڈی ایم ہولڈنگ محکمہ ایجوکیشن سے سٹیلائٹ انٹرنیٹ انسٹالیشن میں اشتراک کرے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ احمد دلموک المکتوم نے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی اور ڈیجیٹلائزیشن کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وفد نے سکولوں میں سٹیلائٹ سے ڈائریکٹ انٹر نیٹ سروس فراہم کرنے کے پروگرام پر بریفنگ دی۔
بریفنگ میں بتایاگیا کہ سکولز سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا منصوبہ محروم علاقوں کے عوام کی ڈیجیٹل رسائی کے لئے ہے۔ پہلے فیز میں ملک بھرکے 5,000 اسکولوں کو سٹیلائٹ انٹرنیٹ کی فراہمی کا آغاز کررہے ہیں۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ پنجاب نئے ڈیجیٹل دور میں داخل ہو رہا ہے۔سیٹلائٹ انٹرنیٹ سے دوردراز دیہی اور شہری علاقوں کے طلبا کو آسانی ہوگی۔پاکستان
میں تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب طلبہ کو لیپ ٹاپ بھی دے گی اورسٹیلائٹ انٹرنیٹ بھی دیا جائے گا۔ڈیجیٹل سکلز سے طلباء کو بااختیار بنانے اور ڈیجیٹل معیشت کا حصہ بننے میں مدد ملے گی۔ انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔
شیخ احمد دلموک کاکہنا تھا کہ پنجاب کے دور دراز علاقوں کے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ سروس میں بھر پور معاونت کی جائے گی۔ینگ ٹیلنٹ کی بہتر نشوونما کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور سکلز سیکھانے کی ضرورت ہے۔پنجاب میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔
