سکیورٹی فورسز کی پشین اور ژوب میں کارروائی، 2 خوارج ہلاک اور 5 گرفتار

بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کےتبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوگئے جب کہ پشین میں کامیاب آپریشن کرتےہوئے 5 خوارج کو گرفتار کرلیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے پشین میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جہاں سے 5 خوارج کو گرفتار کیاگیا جن کےقبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیزمواد قبضے میں لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ خوارج کےقبضے سے 3 خود کش جیکٹس بھی ملی ہیں جب کہ گرفتار خوارج متعدد دہشتگرد حملوں میں ملوث تھے، یہ سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کونشانہ بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرانے کےلیے درخواست دائر
آئی ایس پی آر کےمطابق 17 اکتوبر کو ژوب میں سکیورٹی فورسز نے ایک اور کارروائی کی جس میں 2 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایاکہ کلیئرنس کےدوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کاکہنا ہےکہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پر عزم ہے،سکیورٹی فورسز شہریوں کو دہشت گردی کی لعنت سے بچانےکے اپنے عزم پر ثابت قدم ہیں۔
