سکیورٹی وجوہات  :  عمران خان اڈیالہ جیل میں عید کی نماز ادا کر نہ سکے

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں تیسری عید، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نماز عید ادا نہ کر سکے۔

اڈیالا جیل کی مرکزی جامع مسجد میں نماز عید ادا کی گئی تاہم سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عیدادا نہیں کر سکے۔اڈیالہ جیل میں نماز عید میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے شرکت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمان آج عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ عید الفطر سے قبل بانی پاکستان تحریک انصاف   عمران خان کا سامان اڈیالہ جیل پہنچا دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے بھجوائےگئے سامان میں عید پر پہننےکے لیے 4 نئےجوڑے، جوتے اور  ویسٹ کوٹ شامل  تھی۔

Back to top button