سکیٹ بورڈ کےنابینا کھلاڑی کی دھنگ کردینےوالی ویڈیووائرل

سکیٹ بورڈ کےنابینا کھلاڑی کی دھنگ کردینےوالی انٹرنیٹ ہر وائر ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے ۔
امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والے سکیٹ بورڈ کے کھلاڑی ڈین مینسینا بینائی کھونے کے ایک عجیب مرض کے شکار ہیں لیکن اسکیٹنگ کی دنیا میں وہ غیرمعمولی کھلاڑی تصور کئے جاتے ہیں۔ ان کی ویڈیو لاکھوں ناظرین نے دیکھی اور پسند کی ہے۔
انکا کہناتھاپوری زندگی میری بینائی دھیرے دھیرے ختم ہوتی رہی۔ پھر 20 سال کے عشرے میں معلوم ہوا کہ مجھے اعصابی تنزلی کا مرض ’ریٹائنس پگمینٹوسا‘ لاحق ہوا جس نے روزمرہ زندگی مشکل بنادی۔ اس کے بعد میں کار اور سائیکل چلانے کے قابل نہ رہا، پھر یہ ہوا کہ ان کی بصارت اتنی کمزور ہوگئی کہ وہ اپنے گھر سے باہر بھی نہیں نکل سکتے تھے لیکن 35 سال کی اس عمر میں وہ ہمت نہیں ہارنا چاہتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اچانک انہیں ایک مشکل کھیل کا خیال آیا جو اسکیٹنگ تھا کیونکہ وہ 13 سال کی عمر میں اسکیٹنگ کا شوق پورا کرتے رہے تھے۔
ڈین نے بتایاکہ اس کےبعد انہوں نے سمت کےتعین اور کرتب کی دوبارہ تربیت لی اور ہاتھ میں ایک سفید چھڑی تھام لی جو انہیں رکاوٹوں سے آشنا کراتی ہے۔ اس کے بعد ڈین نے باقاعدہ اسکیٹنگ شروع کردی اور اس پر ہرروز مہارت حاصل کرتے رہے،اب یوٹیوب، انسٹاگرام اور فیس بک پر ان کی ویڈیو موجود ہیں جو تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ پھر دیگر اسکیٹر نے بھی ان کی مدد کی اور یوں وہ اپنے کھیل میں آگے بڑھتے رہے۔ یہاں تک کہ وہ ثابت کرچکےہیں کہ جنون کے سامنے نابینا پن کوئی بڑی رکاوٹ نہیں ہوتی ۔
سکیٹ بورڈ کے کھلاڑی ڈین مینسینانے نابینا کھلاڑیوں کے لیے ایک پارک بنانے کا ارادہ کیا ہے اور اس کے لیے 40 ہزار ڈالر کی رقم بھی جمع کرچکے ہیں۔ اس پارک میں اسکیٹنگ کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔
