سہ فریقی سیزیز :نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بنگلادیش کو شکست

سہ فریقی سیریز کے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دےدی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بلےبازی کرتے ہوئے بنگلہ دیش کی ٹیم مقرہ 20 اوورز 8 وکٹون کے نقصان پر محض 137 رنز بناسکی تھی۔

نیوزی لینڈ نے ہدف کے تعاقب میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر ڈیون کانوے نے 70 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ کپتان کین ولیمسن نے 30 رنز اسکور کیے۔ کیوی ٹیم نے ہدف 18ویں اوور میں حاصل کی۔

اس سے قبل بنگال ٹائیگرز کی جانب سے نجم الحسن شنٹو 33، عفیف حسین 24، نور الحسن 25 رنز بناکر نمایاں، کیوی بالرز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی، مچل پریسول اور اش سودھی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

خیال رہے کہ سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کی یہ پہلی فتح تھی جب کہ پاکستان دو میچز جیت چکا ہے جب کہ بنگلادیش اپنے دونوں مقابلے ہارا ہے۔

Back to top button