سہ ملکی ٹی 20سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلی جانیوالی سہ فریقی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پرسہ فریقی سیریز کی ٹرافی تصاویر شیئر کیں جس میں کپتان بابراعظم، کیوی کپتان کین ولیم سن اور بنگلہ دیش کے قائم مقام کپتان نور الحسن کو دیکھا جاسکتا ہے۔

تینوں ٹیموں کے کپتانوں کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر کرائسٹ چرچ کے مختلف مقامات پر بنائی گئی ہیں۔

یاد رہےکہ قومی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے منگل کو کرائسٹ چرچ پہنچی تھی۔ پاکستان 7 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی۔سہ فریقی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم 16 اکتوبر سے شروع ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے گی۔

ادھرورلڈ کپ سر پر آنے کے باوجود نیوزی لینڈ تاحال موزوں ترین الیون کی تشکیل میں ناکام رہا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کے ساتھ شیڈول ہوم ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز میں بھی تجربات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جمعے کو کرائسٹ چرچ میں مہمان سائیڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Back to top button