سیاسی ماحول کی بہتری کےلیے بہتری کےلیے نوازشریف ہی کردار ادا کرسکتے ہیں

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ بہتر مذاکرات ہوسکتے ہیں، شہباز شریف کے پاس کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی ماحول کی بہتری کےلیے نواز شریف ہی کوئی کردار ادا کرسکتے ہیں۔
فواد چوہدری کا اپنی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وابستگی سے متعلق سوال پر کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑی کب تھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہا کہ پاکستانی عوام کو عمران خان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی پڑے گا ورنہ پاکستان کوئی افریقی ملک بن جائے گا۔
