سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں :  وزیر اعظم


 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہورہی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےملاقات کی جس دوران ملک میں امن و امان اور بالخصوص اسلام آباد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نےکہا کہ معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوش حالی ہماری اولین ترجیح ہے لیکن سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہناتھا کہ سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کےحوالے سے کسی کو عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نےمزید کہاکہ آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہونےوالی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی۔

شہباز شریف نےکہا کہ  اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے کےلیے اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا،پاک فوج،پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستوں نےبھی امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

پی ٹی آئی ڈی چوک احتجاج : سرکاری وسائل کے استعمال پر وزارت داخلہ نے کمیٹی تشکیل دے دی

Back to top button