سیف علی خان نے کرینہ کپور کو ’وارننگ‘ کیوں دی؟

بالی ووڈ بے بو کرینہ کپور نیٹ فلیکس پر اپنی ڈیبیو فلم ’’جان جاں‘‘ کرنیوالی ہیں جس کے حوالے سے ان کے شوہر سیف علی خان نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا کہ تم وین سے میک اپ کر کے اترو گی اور سیٹ پر جا کر ڈائیلاگ بولو گی، آپ کو اپنا رویہ ترک کرنا ہوگا۔بالی وُڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور فلم ’جانِ جاں‘ سے نیٹ فلکس پر اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں جس میں وہ وِجے ورما اور جے دیپ اہلاوت کے ساتھ سکرین شیر کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔فلم کے ٹریلر لانچ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر سیف علی خان نے انہیں فلم سائن کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ’’جانِ جاں‘‘ میں وِجے ورما اور جے دیپ اہلاوت کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور یہ آسان نہیں ہوگا۔کرینہ کپور کا اپنے ساتھی اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سیف نے مجھے کہا تھا کہ سنو ایسا نہیں ہوگا کہ تم وین سے میک اپ کر کے اُتروگی اور سیٹ پر جا کر ڈائیلاگ بول لوگی۔کرینہ کپور کے مطابق ان کے شوہر نے مزید کہا کہ ’آپ کو اپنا یہ رویہ ترک کرنا ہوگا، آپ جے دیپ اور وِجے جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی اس لیے تیار رہیں۔ وہ دونوں چیزیں تبدیل کر رہے ہوں گے تو بہتر ہے آپ بھی ہوشیار رہیں کیونکہ یہ پِکنک نہیں۔بالی وُڈ کے بیبو نے مزید کہا کہ جے دیپ اہلاوت ہمیشہ اپنے کردار کی تیاری کر کے آتے ہیں جبکہ وِجے ورما سیٹ پر ہنسی مذاق کر رہے ہوتے ہیں لیکن جب وہ کام کرتے ہیں تو یہ معلوم کرنا مشکل ہوتا ہے کہ وہ اگلہ جملہ کونسا اور کیسے بولیں گے، سجوئے گھوش کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’جانِ جاں‘ 21 ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔

Back to top button