سیلاب متاثرین کےخیمےمیں آتشزدگی،3 بچے جھلس کرجاں بحق

سندھ کے ضلع قمبر میں سیلاب سے متاثرہ غریب خاندان کے خیمے میں آگ لگنے سے 3 بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ نواحی گاؤں رب رکھو لاکھو میں پیش آیا جہاں رشید کھوسو اپنی فیملی کے ہمراہ خیمے میں سوئے ہوئے تھے تو موم بتی جلنے کی وجہ سے خیمے کو آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں4 سالہ امیر کھوسو، 7 سالہ صیحت خاتون اور 2 ماہ کی چاہت خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
آگ سے خیمے کا مالک رشید کھوسو، اس کا بھائی ضمیر علی، والدہ نصیباں اور اس کی بیوی شبیراں زخمی ہوئے ہیں ۔

Back to top button