سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا وائرس سے انتقال کرگئیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کورونا وائرس کے باعث 83 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں۔

، انہوں نے انسٹاگرام پر بھی دردانہ بٹ کے انتقال کی اطلاع دی تھی۔

خالد ملک نے کہا کہ’ دردانہ بٹ کے اہلخانہ نے انہیں بتایا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اداکارہ کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘آخری وقت تک ڈاکٹرز نے کہا کہ وہ ایک فائٹر ہیں لیکن جب بلاوا آجائے تو کیا کرسکتے ہیں، اور وہ سمجھ گئی تھیں، انہوں نے زندگی کے لیے کوشش کرنا چھوڑیا دیا تھا’۔

خالد ملک نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ دردانہ (دودی) آپا اب نہیں رہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ‘عقلمند، مزاحیہ، بصیرت والی داردانہ بٹ ایک خاص روح تھیں، جو اب اس دنیا میں نہیں رہیں’۔

صحافی تہمینہ خالد نے بھی سینئر اداکارہ کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کا انتقال کورونا وائرس سے ہوا اور وہ گزشتہ چند برس سے کینسر کے عارضے میں بھی مبتلا تھیں۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے قبل ہی ان کی طبیعت ناساز تھی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ اگست کے اوائل میں سینئر اداکارہ دردانہ بٹ کو خرابی صحت کے باعث ہسپتال منتقل کرنے اور وینٹی لیٹر پر رکھے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

اداکار خالد ملک نے دردانہ بٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تا کہ سینئر اداکارہ کو وینٹی لینٹر پر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اداکارہ کی حالت تشویش ناک ہے لیکن اس وقت یہ نہیں بتایا تھا کہ انہیں کس بیماری کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ دردانہ بٹ نے پاکستان کے متعدد ڈراموں میں اداکاری کی اور انہیں ‘تنہائیاں’,اور ‘آنگن ٹیڑھا’ سے زیادہ مقبولیت ملی تھی۔

بشکریہ: ڈان نیوز

Back to top button