سینئر اداکار طلعت حسین اتنہائی علیل، ذہنی حالت بگڑ گئی؟

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف نام طلعت حسین کی طبعیت اچانک بگڑ گئی ہے، جبکہ ان کی ذہنی حالت بھی خراب ہوگئی ہے، زائد العمری سمیت دیگر پیچیدگیوں کے باعث شدید علیل ہوگئے ہیں جبکہ لوگوں کو پہچاننے سے بھی قاصر ہیں۔رپورٹ کے مطابق اداکار کی بیٹی نے بتایا کہ طلعت حسین کو باتیں اور چیزیں بھی یاد نہیں رہتیں اور وہ سوالوں کے جوابات دینے کے بھی قابل نہیں، اہل خانہ نے اداکار کے مداحوں سے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے ان کی تازہ ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کرنے سے معذرت کی، اہل خانہ نے تصدیق کی کہ سینئر اداکار کی ذہنی صحت بہتر نہیں، تاہم اہل خانہ نے ڈیمینشیا یا الزائمر جیسی کسی بھی بیماری سے متعلق کوئی وضاحت نہیں کی لیکن بتایا کہ اداکار لوگوں کو پہچاننے سے قاصر ہیں اور وہ باتوں کو بھول جاتے ہیں۔ڈیمینشیا اور الزائمر جیسی بیماریوں سے متاثر شخص، انسانوں، الفاظ اور مقامات کو یاد نہیں رکھ پاتے جبکہ دیگر ذہنی و دماغی بیماریوں میں بھی ایسا ہوتا ہے، گزشتہ ہفتے طلعت حسین کی اہلیہ رخشندہ طلعت نے بتایا تھا کہ بہت زیادہ سگریٹ نوشی کرنے کی وجہ سے ان کے شوہر کے پھیپھڑے کمزور ہوچکے ہیں، جن میں بار بار پانی بھر جاتا ہے، پھیپھڑوں سے پانی نکالنے کے لیے انہیں متعدد بار ہسپتال منتقل کیا گیا اور کمزوری کی وجہ سے وہ گھر میں گر بھی پڑے تھے، جس وجہ سے اب وہ ویل چیئر اور بستر تک محدود ہوچکے ہیں اور ان کا گھر پر علاج جاری ہے۔طلعت حسین کی عمر 80 سال سے زائد ہے اور انہوں نے فنون لطیفہ کو نصف صدی دی ہے، یعنی انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری، آرٹ اور فن کو دی، طلعت حسین نے 1970 سے قبل کم عمری میں ہی اداکاری شروع کر دی تھی لیکن انہیں 1970 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی، لندن سے تعلیم حاصل کرنے والے طلعت حسین نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے برطانوی ٹی وی سمیت بالی ووڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

Back to top button