سینئر لیگی قیادت ضمنی الیکشن کی دوڑ سے باہر کیوں ہوئی؟

لاہور میں 5نشستوں پرضمنی انتخاب، عام انتخابات میں شکست کے بعد سینئر لیگی قیادت کی عدم دلچسپی،   الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ  کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سینئرلیگی رہنما  خواجہ سعد رفیق،رانامشہوداحمد،راناثنااللہ،جاوید لطیف  نے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے میں دلچسپی کااظہار نہیں کیا۔

این اے119سے علی پرویزملک مضبوط امیدوار،پی پی 147حمزہ شہباز کی جیتی نشست پربھی دوبارہ ضمنی انتخاب ہوگا۔

آئی پی پی کے صدر عبدالعلیم خان کی جیتی نشت پی پی 149 پر بھی دوبارہ انتخاب ہوگا،شعیب صدیقی حصہ لیں گے۔

ن لیگ کی جانب سے پی پی 158 سے راؤ شہاب الدین, پی پی 164 سے ملک خالد کھوکھر ،پی پی 147پرچودھری شہباز امیدوار امیدوار ہیں۔

Back to top button