سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر شبلی فراز نے وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایوان صدر میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں صدر مملک ڈاکٹر عارف علوی نے شبلی فراز نے ان سے عہدے کا حلف لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹر شبلی فراز کو وفاق وزیر برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا گیا تھا جب کہ فردوس عاشق اعوان سے معاون خصوصی اطلاعات کا عہدہ واپس لے لیا تھا۔
مزید یہ کہ فردوس عاشق اعوان کی جگہ سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو وزیراعظم کا نیا معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے دور حکمرانی میں وفاقی وزیر اطلاعات رہ چکی ہیں، بعد ازاں وہ عام انتخابات میں شکست کھانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئی تھیں۔
شبلی فراز 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
شبلی فراز ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے ٹیکسٹائل اور تجارت جب کہ قائمہ کمیٹی برائے گردشی قرضہ کے چیئرمین کے طور پر اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔
شبلی فراز پاکستان کے معروف شاعر فراز احمد فراز کے صاحبزادے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button