سینیٹ انتخابات: ن لیگ کا راجہ ظفر الحق اور پرویز رشید کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن نے سینیٹ انتخابات کےلئے اپنے امیدواروں ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ راجہ ظفر الحق اور پرویز رشید کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے تین جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون نشست کےلیے چار لیگی رہنماؤں کا انتخاب کرلیا۔ مرکزی جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر کو ن لیگ نے اپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ محمد زبیر کو پہلی بار پنجاب سے سینیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست پر سینیٹ میں لانے کا قوی امکان ہے جب کہ نامور وکیل اعظم نذیر تارڑ کو بھی سینیٹ کی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعظم نذیز تارڑ عاصمہ جہانگیر وکلاء گروپ کے مرکزی رہنماؤں میں شامل ہیں۔ نامزد امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button