سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں وزیرتجارت کی عدم حاضری پر ارکان برہم

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں وزیر تجارت گوہراعجاز کی عدم حاضری پرکمیٹی ارکان نے شدید برہمی کااظہارکیا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی برآمدات 100ارب ڈالر تک لے جانے کے ہدف کاجائزہ لیاگیا۔
سلیم مانڈوی والا کاکہنا تھا کہ وزیرتجارت کو وضاحت کرنی چاہیے 100ارب ڈالر برآمدات کیسے ممکن ہیں؟کمیٹی کو چاہیے وزیرتجارت کو خط لکھے
کمیٹی ارکان کاکہنا تھا کہ وزارت تجارت کے حکام کے مطابق 100ارب ڈالر برآمدات نہیں ہو سکتی۔
سپیشل سیکرٹری تجارت کاکہنا تھاکہ وزیرتجارت گوہراعجاز دورہ سعودی عرب سے آج ہی واپس پہنچے ہیں۔طبیعت خرابی کے باعث اجلاس میں نہیں آ سکے۔
