سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ ماہرہ خان کے شکرگزار

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے غیرمعمولی تعاون پر اداکارہ ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس ان دنوں پاکستان کے 4 روزہ دورے پر ہیں اور اس دوران انہوں نے ماہرہ خان سے بھی ملاقات کی۔ اونتونیو گوتریس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔
As we mark 40 years of Pakistan’s solidarity with Afghan refugees, it was a pleasure to meet @Refugees Goodwill Ambassador @TheMahiraKhan
I thank her and all Pakistanis for their extraordinary support. pic.twitter.com/wsdsSestCk
— António Guterres (@antonioguterres) February 17, 2020
اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اونتونیو گوتریس نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہمیں افغان مہاجرین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کے 40 سال مکمل ہوگئے ہیں، مہاجرین کی سفیر برائے خیر سگالی ماہرہ خان سے مل کر اچھا لگا‘۔
بعد ازاں انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’میں ماہرہ خان اور تمام پاکستانیوں کا غیر معمولی تعاون پر ان کا مشکور ہوں‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے اداکارہ ماہرہ خان کو پاکستان میں اپنا خیرسگالی سفیر مقرر کیا تھا۔
