’’شائستہ لودھی کا شعیب ملک، ثنا کی شادی دلچسپ ردعمل‘‘

معروف اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی نے سابق کپتان شعیب ملک، اداکارہ ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بتایا کہ دو سمجھدار لوگوں کی جانب سے ایک دوسرے کو منتخب کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ایک پوڈ کاسٹ میں میزبان نے شائستہ لودھی سے شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کے بارے میں سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ دونوں کو جانتی ہیں، کیا آپ کو اندازہ تھا دونوں کی شادی ہونے والی ہے؟ اس پر شائستہ لودھی نے کہا کہ اگر قسمت میں لکھا تھا اور زندگی ساتھ گزارنے کیلئے دو سمجھدار لوگوں کا ایک دوسرے کو پسند کرنے اور منتخب کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندازہ تھا یا نہیں یہ اپنا انتخاب ہوتا ہے، ہم لوگوں سے بچنے کیلئے ہماری زندگیوں میں جو ہو رہا ہوتا ہے اس طرح سے نہیں لکھتے، ضروری نہیں ہے ہماری زندگیوں میں جو ناخوشگوار واقعہ ہوا اسے بیان کریں۔شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا بہت فارغ چیز ہے، سوشل میڈیا پر لوگوں کو اتنی فراغت ہے جو دل چاہتا ہے وہ لکھتے ہیں، میرا کام ٹی وی پر آنا ہے اور ایک خاص کام کرنا ہے تو مجھے میرے کام سے پرکھیں لیکن میری ذاتی زندگی میں دخل نہ دیں۔ میرا کام ٹی وی اسکرین پر پرفارم کرنا ہے، اسی حوالے سے لوگ مجھ پر تنقید کر سکتے ہیں، نجی زندگی میں کیا ہو رہا ہے، میں کس کے ساتھ ہوں، کس کے بارے میں کیا سوچتی ہوں، ایسی باتیں میں کیوں اور کس لیے بتاؤں؟انہوں نے ثنا جاوید اور شعیب ملک کا نام لیے بغیر کہا کہ وہ دونوں بچے نہیں ہیں، اگر دو لوگ ایک دوسرے کے ساتھ خوش ہیں تو اس میں کیا حرج ہے؟ اس میں لوگ کیوں پریشان ہیں؟ لوگوں کو کچھ نہ کچھ چاہئے ہوتا ہے، سوشل میڈیا پر عجیب و غریب اور گندے تھمب نیل لگا کر ویڈیوز وائرل کرتے ہیں، یہ اندازہ نہیں کہ ثنا جاوید کی بہن، بھائی اور اس کی فیملی بھی ہے، یہاں تک کہ ثنا اور شعیب پہلے جن کے ساتھ تھے، ان کی بھی عزت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھ کر انہیں رونا آ رہا تھا کہ لوگ کس طرح ایک دوسرے کی فیملیز کو سوشل پر اچھال رہے ہیں، پتہ نہیں ہم لوگوں کو خوش نہیں دیکھ سکتے اور ان کے ماضی کھودنے کی کوشش کرنے لگ جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ ثنا جاوید اور شعیب ملک نے 20 جنوری 2024 کو تصدیق کی کہ دونوں نے شادی کرلی، تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ دونوں نے کب شادی کی۔ثنا جاوید اور شعیب ملک کی یہ دوسری شادی ہے، اداکارہ کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال جبکہ کرکٹر کی پہلی شادی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے ہوئی تھی۔ثنا جاوید اور شعیب ملک کی شادی پر نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی مداح بھی حیران رہ گئے تھے اور سب کے ذہنوں میں سوال ہے کہ دونوں نے پہلی طلاقوں کی تاحال تصدیق نہیں کی اور دوسری شادی کرلی؟ جبکہ دونوں کی خبروں کئی ہفتے تک وائرل ہوتی رہیں۔
