شادی کے وقت دلہن کا انتقال، دولہا نے سالی سے شادی کرلی

دنیا بھر میں بیوی کے انتقال کے کچھ عرصے بعد سالی سے شادی جیسے واقعات تو اکثر وبیشتر دیکھنے میں آتے ہیں لیکن بھارت میں اس نوعیت کا ایک عجیب وغریب واقعہ پیش آیا۔
یہ واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں پیش آیا جہاں کم عمر دلہن اپنی شادی کے دن پھیروں سے قبل بے ہوش ہوکر گر پڑی۔
ڈیا رپورٹس کے مطابق شادی میں شریک خاتون نے بتایا کہ دلن شادی کے روز بہتر محسوس نہیں کررہی تھی جس کے بعد وہ بے ہوش ہوکر گرگئی، واقعے پر ایمبولنس کو بلایا گیا تو پیرامیڈیکس نے دلہن کی موت کی تصدیق کردی۔
شادی میں شریک لوگوں کا خیال تھا کہ دلہن کے انتقال کے بعد اب شادی کی تقریب منسوخ کردی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔
دلہن کے انتقال کے بعد دولہا منجیش کے گھر والوں نے لڑکی کے گھر والوں سے بات چیت کی اور متبادل حل تلاش کرنے پر متوجہ کیا، اس دوران ایک دولہا کو اس کی وہنے والی سالی سے شادی کا مشورہ دیا گیا جسے دلہن نے گھر والوں نے مان لیا جس پر دونوں کی شادی کرادی گئی۔
دلہن کے بھائی نے بتایا کہ یہ ہمارے لیے ایک عجیب صورتحال تھی کہ میری ایک بہن کی لاش ایک کمرے میں پڑی تھی اور دوسرے کمرے میں دوسری بہن کی شادی ہورہی تھی۔
