شارجہ سے ملتان پہنچنےوالے 33 افرادکرونا متاثرہ نکلے

شارجہ سے ملتان پہنچنے والے 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔متاثرہ افراد میں وائرس کی تصدیق کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ باقی افراد کو گھر وں میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے.
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں کو مراحلہ وار واپس لایا جا رہا ہے۔ ایسے میں آ نے والے ہر شخص کا کروناٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد گھر میں جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ اسی دوران شارجہ سے ملتان آنے والے 33 افراد میںکورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے متاثرہ افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ کر دیا ہے۔ آئسولیشن کا وقت مکمل کرنے کے بعد ان کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے اور بعد میں گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔33 افراد میں کورونا کی تصدیق کے علاوہ جن افراد میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی، انہیں گھروں میں جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وبا کے پھیلنے کے بعد کچھ پاکستانیوں نے وطن واپسی کی بھی کوشش کی لیکن فضائی آپریشن کی بندش کی وجہ سے وہ وطن واپسی نہیں آ سکے تھے. تاہم ا ب حکومت پاکستان کی جانب سے شہریوں کی مراحلہ وار واپسی کا سلسلہ جاری ہے جس میں سے اگر کوئی شخص کورونا وائرس سے متاثر ہوتا ہے تو اسے آئسولیشن میں بھیج دیا جاتا ہے۔ اسی دوران شارجہ سے ملتان آنے والے 33 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں قرنطینہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس بارے میں حکام کا کہنا تھا کہ ہم نے متاثرہ افراد کو 14 دن کے لئے قرنطینہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button