شامی سرحد کے قریب ڈرون حملہ، 3 امریکی فوجی ہلاک، 30 زخمی

شام کی سرحد کے قریب ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حملہ شمال مشرقی اردن میں شامی سرحد کے قریب واقع ایک فوجی اڈے میں رہائشی کوارٹرز کے قریب کیا گیا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے الزام عائد کیا ہے کہ حملے میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا ملوث ہے جس کے ذمہ داروں کو اپنی مرضی کے وقت اور طریقہ کار سے انجام تک پہنچائیں گے۔
واضح رہے کہ حماس کے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب خطے میں کسی حملے میں امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکا کے صدر جو بائیڈن نے شام کے قریب ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔
صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں گزشتہ رات امریکا کے لیے بہت سخت رہی۔ ہمارے 3 بہادر فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ تینوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔
