شاہد آفریدی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایمبیسڈر بن گئے

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایمبیسڈر بن گئے۔
آئی سی سی نے شاہد آفریدی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چوتھا سفیر مقرر کر دیا۔ یوراج سنگھ ، کرس گیل اور اتھلیٹ یوسین بولٹ بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سفیر ہیں۔
سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کہتے ہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میرے دل کے بہت قریب ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2009 کے پلئیر آف ٹورنامنٹ اور ٹرافی آٹھانے تک بہت سی یادیں شامل ہیں۔ اب ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پہلے سے بہت بہتر ہو رہا ہے۔
ایونٹ میں پہلے سے زیادہ ٹیمیں اور زیادہ میچز ہونگے۔ میں 9 جون کو پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کیلئے بے تاب ہوں۔
