شاہد آفریدی کا جشن منانے کا انداز سب سے زیادہ مقبول

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا شمار پاکستان کے نامور ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جنہیں ریٹائر ہوئے تین سال سے زیادہ عرصہ بیت گیا تاہم ان کی اب بھی قائم ہے۔شاہد آفریدی دنیا بھر میں اپنی جارحانہ بیٹنگ کےلیے مشہور تھے لیکن کیریئر کے دوسرے حصے میں ان کی باؤلنگ ان کا خاصہ بن گئی تھی جس کی بدولت ان کا جشن منانے کا انداز بھی شائقین کو بہت پسند تھا۔
حال ہی میں کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کی جانب سے پول کے ذریعے عوام سے رائے مانگی گئی کہ انہیں دنیا بھر میں کس کرکٹر کا جشن منانے کا انداز سب سے زیادہ پسند ہے۔ اس سلسلے میں شاہد آفریدی کا مقابلہ بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان کے ساتھ ساتھ ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کوٹریل، ڈیوین براوو، کرس گیل، کیسرک ولیمز اور عمران طاہر سمیت مختلف کرکٹرز سے ہے۔
5eb47230c530eووٹنگ میں شاہد آفریدی دیگر کھلاڑیوں پر سبقت لے گئے اور شائقین نے 3 ہزار 800 سے زائد ووٹ دے کر ان کے جشن منانے کے انداز کو سب سے زیادہ پسند کیا ہے۔شاہد آفریدی نے پہلی مرتبہ 2006 میں کیچ پکڑنے کے بعد اس انداز میں جشن منایا تھا جو بعد ازاں ان کا خاصہ بن گیا اور اب بھی ہمیں پاکستان سپر لیگ میں وہ اس انداز سے جشن مناتے نظر آتے ہیں۔
5eb4748b14da9عوام نے دوسرے نمبر پر ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر شیلڈن کوٹریل کے سلیوٹ مار کر جشن منانے کے انداز کو سب سے زیادہ پسند کیا اور انہیں 2 ہزار 200 سے زائد ووٹ مل چکے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے عمران طاہر کا وکٹ لے کر دیوانہ وار جوش و خروش کے ساتھ گراؤنڈ میں بھاگنے کا انداز ہم سب کو پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایک ہزار 600 ووٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، جب کہ ویرات کوہلی کو بھی ان کے انداز پر ڈیڑھ ہزار لوگ ووٹ دے چکے ہیں۔
5de23e0f7b64eپانچویں، چھٹے اور ساتویں نمبر پر بالترتیب ڈیوڈ وارنر، ڈیل اسٹین اور کرس گیل موجود ہیں،کرس گیل کے گینگم اسٹائل میں جشن کو ہزار سے کم ووٹس ملنا انتہائی حیران کن ہے۔
5eb47689647f6اس کے علاوہ فہرست میں شیکھر دھون کا کبڈی اسٹائل میں جشن، ڈیوین براوو کا چیمپئن ڈانس، رومان رئیس کا وکٹ لے کر بھی خاموشی سے جشن منانا اور کیسر ولیمز کا نوٹ بک پر دستخط کر کے جشن منانے کا منفرد اسٹائل بھی شامل ہے۔
5cf1814b3b97cانگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جو روٹ بھی منفرد انداز میں بلا ڈراپ کرنے پر فہرست کا حصہ بننے میں کامیاب رہے جب کہ روس ٹیلر کا سنچری کے بعد زبان نکالنا، بنگلہ دیشی وکٹ کیپر نظم الحسن کا ناگن ڈانس اور آندرے رسل کا خوبصورت ڈانس سے جشن منانا بھی ووٹنگ کےلیے فہرست کا حصہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button