شاہد آفریدی نے شاہین کو خطرناک باؤلرقرار دیدیا
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین کو آسٹریلوی کنڈیشنز میں ’’خطرناک بالر‘‘ قرار دیدیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل بینو قادر ٹرافی میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی ہے۔
سابق آل راؤنڈر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز میں شاہین کو بالنگ کرنے کا مزہ آئے گا، وہ کسی بھی بیٹر کیلئے مشکلات پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، خوش قسمت ہوں کہ آسٹریلیا کے بہترین کھلاڑیوں کے خلاف کرکٹ کھیلی۔