شاہین کے 300 انٹرنیشنل وکٹین مکمل

 

 

قومی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے کرکٹ کیرئیر کا اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ میں 300شکار مکمل کرلیے۔

قومی فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں 300شکار مکمل کرلیے، انہوں نے یہ اعزاز آئرلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں حاصل کیا، انہوں نے 49 رنزکے عوض 3 بلے بازوں کو پویلیئن کی راہ دکھائی۔ شاہین آفریدی کی 300 وکٹیں 145 انٹرنیشنل مقابلوں میں مکمل ہوئیں، شاہین اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 113 جب کہ ون ڈے کرکٹ میں 104 وکٹیں اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ مختصر فارمیٹ میں ان کے شکار کی تعداد 84 ہے۔

Back to top button