شاید اگلا پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو , شاہد آفریدی

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شاید آئندہ پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔
طالبان سے متعلق شاہد آفریدی نے اپنے تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ طالبان کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ افغانستان میں طالبان کے معاملات پہلے سے مختلف ہیں، اس بار وہ کافی مثبت ہیں۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سسٹم کو تبدیل کرنا ہے تو صرف چہرے تبدیل نہ ہوں، تبدیلی کا نعرہ گراس روٹ لیول سے ہونا چاہیے۔ میں اب تک اگر کرکٹ کھیل رہا ہوں تو اپنے مداحوں کی وجہ سے کھیل رہا ہوں۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا بند کردی ہے۔ پلیئرز کے لیے بائیو سیکیور ببل بہت مشکل ہوجاتا ہے، شاید اگلا پی ایس ایل میرا آخری پی ایس ایل ہو۔ میری خواہش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے آخری سیزن کھیلوں۔
