ٹرول کرنے پر شعیب کا کرکٹ کونسل کو منہ توڑ جواب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے خود کو ٹرول کیے جانے پر راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے آئی سی سی کو منہ توڑ باؤنسر دے مارا۔
خیال رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس وقت پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کو ٹرول کر دیا تھا جب انہوں نے معروف کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے ایک ٹوئٹ پر جوابی کمنٹ کرتے ہوئے معروف آسٹریلوی بیٹسمین اسٹیو اسمتھ کو اپنی چوتھی ہی بال پر آؤٹ کردینے کے عزم کا اظہار کیا تھا جیسا کہ وہ ماضی میں بھی کرتے رہے ہیں۔ شعیب کے تبصرے پر آئی سی سی نے ایک ہنستے شخص کی ایموجی کے ذریعے راولپنڈی ایکسپریس کا تمسخر اڑانے کی کوشش کی۔ آئی سی سی کا یہ رویہ شعیب اختر کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ اب انہوں نے جواب میں اپنی ایک ویڈیو شیئر کی یے جس میں وہ اپنے باؤنسر سے سابق جنوبی افریقی اوپنر گیری کرسٹن کو زخمی کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کے بعد ان کے چہرے پر کئی ٹانکے لگے تھے۔
https://twitter.com/shoaib100mph/status/1260589706552717314?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1260589706552717314&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1130899
شعیب اختر نے اس ویڈیو کے ساتھ تحریر کیا کہ آئی سی سی کوئی نئی ایموجی یا میم ڈھونڈ لے، معذرت کے ساتھ مجھے ایسی کوئی چیز نہیں ملی، میں تو صرف ایک اصل ویڈیو ہی ڈھونڈ سکا جی شیئر کر دی ۔ دراصل ہوا کچھ یوں تھا کہ کرک انفو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں 20 کھلاڑیوں کی تصویر موجود تھی۔ اس پوسٹ میں کہا گیا کہ اگر سابق اور موجودہ دور کے یہ کھلاڑی عروج پر ہوں تو آپ ان میں سے کون سا مقابلہ دیکھنا پسند کریں گے۔


کرک انفو کی اُس پوسٹ میں چار سابق اور موجودہ پاکستانی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا جس میں سعید انور، وسیم اکرم، شعیب اختر اور پاکستان کی موجودہ ٹی20 اور ون دے ٹیم کے کپتان بابر اعظم شامل ہیں۔ پوسٹ میں وسیم اکرم کا مقابلہ سابق جنوبی افریقہ کپتان اور مسٹر 360 کے نام سے مشہور اے بی ڈی ویلیئرز سے کرایا گیا۔ اسی طرح سابق مایہ ناز اوپنر سعید انور کا مقابلہ موجودہ بھارتی فاست باؤلر جسپریت بمراہ اور بابر اعظم کا مقابلہ سابق آسٹریلین فاسٹ باؤلر گلین میک گرا سے کرایا گیا۔


اس سلسلے میں شعیب اختر نے ٹوئٹ پر تبصرہ کیا تھا جس پر آئی سی سی نے انہیں ٹرول کردیا تھا۔ شعیب اختر نے کہا کہ آج بھی میں تین خطرناک باونسرز کراؤں گا اور چوتھی گیند پر اسٹیو اسمتھ آؤٹ ہو جائیں گے۔


شعیب اختر کا یہ دعویٰ کچھ غلط بھی نہیں کیونکہ انخے باؤنسرز پر اسٹیو اسمتھ کو ہمیشہ مشکل پیش آتی ہے۔ شعیب اختر کے اس بیان پر آئی سی سی نے ایک لفظ بھی تحریر نہیں کیا لیکن ساتھ میں ہالی وڈ ایکٹر ونس ریمز کی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں بے ساختہ ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جسکا جواب اب شعیب اختر نے اپنے زوردار باؤنسر کے ذریعے دیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی شعیب کے باؤنسر پر ہک کرتا ہے یا ڈک کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button