شمالی وزیرستان، جھڑپ میں 1 دہشتگرد ہلاک، 2 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 1 دہشتگرد ہلاک جبکہ پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی عبداللّٰہ اور سپاہی محمد سہیل شامل ہیں، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا مؤثر انداز میں پتہ لگایا۔ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ 12 اور 13 نومبر کی رات کو ہوا، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کےلیے پُرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔
