شمالی وزیرستان: خوارج سے فائرنگ کےتبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کےتبادلے میں لیفٹننٹ کرنل اور 5 سپاہی شہید ہوگئے جب کہ 6 خوارج کو ہلاک کردیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق خوارج کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب کارروائی کی گئی،شدید فائرنگ کےتبادلے کے دوران لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نےبتایا کہ شہید ہونےوالے 5 بہادر سپاہیوں میں لانس نائیک محمد اللہ،لانس نائیک اختر زمان،لانس نائیک شاہد اللہ،لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکےمطابق لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت خوارج کےخلاف آپریشن کی قیادت کررہے تھے۔

ترجمان پاک فوج نےکہا کہ فائرنگ کےتبادلے میں 6 خوارج کو ہلاک کردیا ہے جب کہ علاقے میں پائےجانے والےکسی اور خارجی کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نےبتایا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں،ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

دریں اثنا، وزیر اعظم شہباز شریف نے سپن وام میں خوارج دہشت گردوں کےخلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔

وزیراعظم نے دہشت گردوں کےساتھ بہادری سے مقابلہ کرتےہوئے جام شہادت نوش کرنےوالے لیفٹیننٹ کرنل محمد شوکت اور لانس نائیک محمد اللہ،لانس نائیک اختر زمان،لانس نائیک شاہد اللہ،لانس نائیک یوسف لانس اور سپاہی جمیل احمد کو خراج عقیدت پیش کیاہے۔

شہباز شریف کاکہنا تھاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاک فوج نے لازوال قربانیاں دیں ہیں،پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔وزیر اعظم نے کہ کہ ہر قسم کی دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلیے پر عزم ہیں۔

پی ٹی آئی احتجاج : راولپنڈی میں دوسرے روز بھی عدالتیں، اسکول، میٹرو سروس بند، سڑکیں سنسان

Back to top button