شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

شمالی کوریا کا جاپان کی فضا میں میزائل کا کامیاب تجربہ، میزائل جاپان کی سرحد سے گزرتے ہوئے سمندر میں جا گرا۔شمالی کوریا نے10 روز میں میزائل کا پانچواں تجربہ کرلیا، بیلسٹک میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزر کر سمندر میں گرا، شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی تصدیق جاپانی کوسٹ گارڈز اور جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے کی۔

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے دوران جاپان کے شمالی علاقے میں سائرن بجائے گئے لوگوں کو محفوظ پناہ گاہوں میں پہنچنے کے اعلانات کئے گئے۔ جاپان کےکچھ شمالی علاقوں میں ٹرین سروس بھی معطل کردی گئی۔شمالی کوریا کی جانب سے 2017 کے بعد سے فائر کیا جانے والا یہ پہلا میزائل ہے جو جاپان کی فضائی حدود کراس کر کے سمندر میں گرا۔

جنوبی کوریا کے صدر نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کی مذمت کی ہے۔ امریکا ،جاپان اور جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Back to top button