شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے سلسلے میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اس مہینے پاکستان کا دورہ کریں گے

بھارت نے پاکستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
بھارت وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ جے شنکر شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت کو دعوت نامہ بھیجا تھا۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہورہا ہے، جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے مندوبین شرکت کریں گے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستان میں دو طرفہ ملاقاتوں سےمتعلق تفصیلات کچھ دنوں میں بتائی جائیں گی۔
خیال رہے پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان اجلاس میں شرکت کےلیے دعوت نامہ بھیجا تھا تاہم بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کافیصلہ کیا تھا اور کہاتھا کہ اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی دعوت نامہ بھجوایا گیا ہے تاہم ہمیں کچھ ممالک سےاجلاس میں شرکت کی تصدیق موصول ہوئی ہے،وقت آنے پر آگاہ کیاجائے گا کہ کس کس ملک نے تصدیق کی ہے۔
