شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر3مئی کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کہا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چند نظر نہیں آیا جس کے بعد عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخیر آزاد نے کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ممبران سمیت وزارت مذہبی امور جبکہ تکنیکی معاونت کے لیے محکمہ سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کےنمائندگان شریک ہوئے۔
سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں ماہ شوال 1443 ہجری کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ، جہاں چاند سے متعلق موصول ہونے والی شہادتیں جمع کر کے مرکزی کمیٹی کو پہنچائیں۔ شہادتوں کا جائزہ اور تصدیق کرنے کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔
۔ خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کے کم امکانات کی پیش گوئی کی تھی، ماہرین کے مطابق چاند کی عمر اس وقت 17 گھنٹے ہے جبکہ اُسے آسمان پر ظاہر ہونے کے لیے کم از کم 19 گھنٹے پیدائش ضروری ہوتی ہے۔
