شوبز ستارے جن کے گھر میں ایک ہی بیٹی ہے

بیٹیاں گھر کی رونق ہوتی ہیں اور جس گھر میں بیٹیاں نہ ہوں وہ گھر سُونا سُونا لگتا ہے، خوش قسمت ہوتے ہیں وہ والدین جن کے گھر میں بیٹیاں ہوں، شوبز میں ایسے بھی کئی ستارے ہیں جن کے گھر میں صرف ایک ہی بیٹی ہے اور وہی ان کے دل کا قرار اور آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔۔۔

اداکارہ جویریہ عباسی کی شمعون عباسی سے شادی کے بعد ایک بیٹی پیدا ہوئی انزلہ، جو ان کی جان ہے، جویریہ نے شوہر سے علیحدگی کے بعد بھی بچی کو اپنے ساتھ ہی رکھا اور پھر کبھی شادی نہیں کی، جویریہ عباسی نے انزلہ کو دوستوں کی طرح پالا اور اب انزلہ ہی ان کا خیال رکھتی ہے، انہیں کیا بولنا چاہئے اور کیا نہیں وہ اکثر شوز سے پہلے اپنی ماں کو گائیڈ بھی کرتی ہے۔

اداکارہ اور میزبان عفت عمر کی ایک ہی بیٹی ہے جس کا نام نور جہاں ہے، عفت کی شادی کو تو کئی سال بیت گئے لیکن ان کے آنگن میں ایک ہی پھول کھلا جس پر وی جان چھڑکتی ہیں، دونوں ماں بیٹیاں اکثر اہنی تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی ہیں، ایک انٹرویو میں عفت سے ان کی بیٹی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بہت چمکتے ہوئے چہرے کے ساتھ کہا کہ نام سے ہی آپ کو پتہ چل جائے گا کہ میری بیٹی میری زندگی کی روشنی ہے، نور جہاں نام ہے اس کا۔ عفت عمر کی بیٹی ابھی سولہ سال کی ہیں اور عفت نے ان کی تربیت بھی اسی انداز سے کی جس طرح ان کی ہوئی۔

اداکارہ ماہ نور بلوچ اپنے سدا بہار حسن اور جوانی کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، ان کی بھی ایک ہی بیٹی ہے ۔۔ لیلیٰ ۔۔۔ جن کے سامنے بھی ماہ نور بلوچ ہی چھوٹی لگتی ہیں، ان کی بیٹی نے صرف کچھ مختصر عرصہ ماڈلنگ کی لیکن وہ اپنی ماں کی طرح کامیاب نہ ہو سکیں، ماہ نور بلوچ کےلئے ان کی بیٹی ہی انکی زندگی ہے جس کی انہوں نے کچھ عرصہ پہلے شادی کردی۔ اب تو وہ اب نانی بھی بن گئی ہیں، لیکن اب بھی انکے اپنی بیٹی کے لئے پیار میں کمی نہیں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button