شوبز شخصیات آزادی کا جشن کیسے منا رہی ہیں؟

نامور اداکارہ عائزہ خان نے جشنِ آزادی کے موقع پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ شیئر کی ساتھ ہی انہوں نے کیپشن بھی درج کیا۔اداکارہ کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے
https://www.instagram.com/p/CSjCcILN4Qz/?utm_source=ig_web_copy_link
حال ہی میں کورونا سے صحتیاب ہونے والی اداکارہ زرنش خان ہرے اور سفید رنگ میں ملبوس دکھائی دیں۔ اداکارہ کی یہ تصویریں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران لی گئیں۔اداکار ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں قوم کی خوشحالی اور سلامتی کی دعا کی اور تمام مسائل مل کر حل کرنے پر زور دیا
صبور علی نے سفید رنگ کے سادہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھا ہے۔اداکارہ مایا علی نے بھی پوری قوم کو آزادی کے دن کی مبارکباد پیش کی۔اداکار و میزبان فیصل قریشی نے قومی پرچم کے ہمراہ شیئر کردہ پوسٹ میں اہلِ وطن کو آزادی مبارک کہا۔
اداکارہ منال خان نے بھی اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہیں گاڑی کے بونٹ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے پاکستانی پرچم کو تھام رکھا ہے۔
