شوبز کی خوبصورت جوڑیاں توڑنے والی تیسری عورت

کہتے ہیں عورت ہی عورت کی دشمن ہوتی ہے۔ شوبز کی جن جوڑیوں پر ہم اکثر رشک کرتے ہیں ان کے ٹوٹنے کی خبر بھی ہمیں شدید دکھ دیتی ہے۔ وہ تیسری خواتین جنہوں نے شوبز انڈسٹری کی محبت کرنے والی جوڑیوں میں ڈالی دڑاڑڈال کر ہنستے بستے گگھرانے اجاڑ دئیے آج لوگ ان کو بھی نفرت کی نگاہ سے دیکھتے اور ان پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔
نوین وقار
سلمٰی اور اصفر دونوں کی جوڑی کو رشک کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا ، ان دونوں کے درمیان اختلافات اگر تھے بھی تو ان کو کبھی سامنے نہیں لایا گیا تھا لیکن پھر اصفر نے وہ کردیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا ایک بہت پیاری بیٹی اور بیوی کو چھوڑ کر نوین وقار کی زندگی کا حصہ بن گئے۔۔۔اور نوین وقار سب کچھ جانتے بوجھتے بھی کسی کا گھر توڑنے میں مصروف رہیں۔۔۔سلمی نے ایک شو میں بتایا کہ میں یہ پتہ چلنے پر کہ اصفر کی زندگی میں شامل ہونے والی یہ نئی عورت نوین ہے،میں اسے سمجھانے گئی اور بہت پیار سے کہا کہ تم غلط کر رہی ہو ، پچھتاؤ گی لیکن ان کا کہنا تھا کہ پانی سر سے اوپر ہوچکا تھا اور نوین نے میری بات نہیں مانی ، میرا تو گھر ٹوٹا ہی لیکن آج اس کا بھی گھرسلامت نہیں ہے
نازش جہانگیر
محسن عباس حیدر اور فاطمہ سہیل کے درمیان رشتہ ختم ہونے کی اس پوری کہانی میں جس خاتون کا نام بارہا لیا گیا وہ تھیں نازش جہانگیر ، گو کہ نازش ابھی تک اس بات سے انکار کرتی ہیں کہ ان کے دل میں یا زندگی میں ایسا کچھ نہیں اور ان کا محسن عباس کے ساتھ ایسا کوئی تعلق نہیں لیکن حالات ان کی چغلی کھاتے نظر آتے ہیں۔۔۔ایسی کئی تصاویر اور پوسٹیں موجود ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ محسن اور نازش کے درمیان کچھ تو تھا جس کی پردہ داری ہے اور فاطمہ کو جب یہ پتہ چلا تو اس کی برداشت کا دامن ہاتھ سے چھوٹ گیا۔۔۔آج محسن اور فاطمہ کی جوڑی ٹوٹ گئی ہے اور ان کے بیٹے کی زندگی پر اس کا کیا اثر ہوگا یہ وقت ہی بتائے گا لیکن نازش بھی اس مکافات عمل کی زد میں آسکتی ہیں
صدف کنول
بالآخر شہروز سبزواری اور سائرہ کے درمیان بھی رشتہ ختم ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی۔ایک ایسی پیاری اور بھولی بھالی جوڑی جس کی مثالیں دی جاتی تھیں اپنی بیٹی کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہے تھے اور پھر اس رشتے میں داخلہ ہوا صدف کنول کا۔۔۔جو اکثر شوز میں اس بات کا کھلم کھلا اظہار کر چکی ہیں کہ وہ محبت کا اظہار برملا کرتی ہیں اور سوچتی نہیں ہیں اس لئے اکثر لوگ انہیں غلط بھی سمجھ لیتے ہیں۔۔۔لیکن سچ تو یہ ہے کہ ان کے صدف کنول کے اظہار کی قیمت وہ خواتین چکاتی ہیں جو اپنے گھر میں خوش ہوتی ہیں لیکن صدف کنول کا بے باک انداز ان کے گھر کو برباد کردیتا ہے شہروز اور سائرہ کی بیٹی اب دو ٹوٹے ہوئے گھروندوں میں بٹی رہے گی اور اس کی ذمہ دار ہے ایک تیسری عورت
طوبیٰ عامر
ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی پہلی بیوی سے خوش تھے یا نہیں ، یہ ایک الگ بحث ہے لیکن ان کے دونوں بچے اس بات سے قطعی خوش نہیں کہ ان کی ماں بشری عامر کو زندگی سے نکال کر عامر لیاقت ایک تیسری عورت کو خوش کرنے اور ان کے ساتھ زندگی گزارنے میں مصروف ہیں۔۔۔طوبی عامر یہ جانتی تھیں کہ عامر لیاقت کے بیوی بچے ہیں اور وقتی ناراضگیاں اپنی جگہ لیکن بہر حال یہ ایک چھوٹا سا گھرانہ تھا جسے طوبیٰ عامرتوڑنے میں کامیاب ہو ہی گئیں ۔۔اور یہ کسی اور کا نہیں بلکہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی اپنی بیٹی دعا کا کہنا ہے کہ طوبی گھر کو توڑنے والی عورت ہے۔